ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث 3مقامی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ایس پی اے نے سعودی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ الجوف میں دہشت گردی میں ملوث 3 مقامی شہریوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا ہے۔ مقامی شہری سعد بن بشیر الرویلی ، سعد بن مسند الرویلی اور نایل بن ذابل الرویلی کو بیرون مملکت دہشت گرد …
سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث 3مقامی شہریوں کو سزائے موت

مزید خبریں
ریاض۔8نومبر (اے پی پی):سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث 3مقامی شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا گیا۔ایس پی اے نے سعودی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ الجوف میں دہشت گردی میں ملوث 3 مقامی شہریوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا ہے۔
مقامی شہری سعد بن بشیر الرویلی ، سعد بن مسند الرویلی اور نایل بن ذابل الرویلی کو بیرون مملکت دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے اور ان کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے مملکت میں اس تنظیم کے لیے کام کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔مذکورہ تینوں افراد پر الزام عائد تھا کہ انہوں نے مملکت میں اس غیرملکی دہشت گرد تنظیم کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے یہاں اپنا اڈا قائم کرنے کی کوشش کی اور اسلحہ و دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی تربیت حاصل کی۔
ملزمان نے مملکت میں دہشت گردی کی کارروائیاں بھی کیں جن میں سکیورٹی چوکیوں پر حملے کئے گئے جس سے وہاں ڈیوٹی پر موجود اہلکار ہلاک ہوئے۔سکیورٹی ٹیموں نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کا چالان دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالتی کارروائی میں تینوں کا جرم ثابت ہونے پر انہیں موت کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔








