جنوبی کوریاکا شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنلز جام کرنے کا الزام، جہازوں کے آپریشن متاثر

سیول ۔9نومبر (اے پی پی):جنوبی کو ریا کی فوج نے کہا ہے شمالی کوریا نے جمعے اور سنیچر کو جی پی ایس جیمنگ حملے کئے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی کوریا میں کئی بحری جہازوں اور طیاروں کو آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے یہ الزامات شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات کے بعد سامنے آئے ہیں جس …

سیول ۔9نومبر (اے پی پی):جنوبی کو ریا کی فوج نے کہا ہے شمالی کوریا نے جمعے اور سنیچر کو جی پی ایس جیمنگ حملے کئے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی کوریا میں کئی بحری جہازوں اور طیاروں کو آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے یہ الزامات شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات کے بعد سامنے آئے ہیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ اس کا سب سے جدید اور طاقتور میزائل ہے۔

جمعے کو جنوبی کوریا نے بھی طاقت کے مظاہرے کے لیے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کا مقصد ’شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی‘ کا جواب دینے کے عزم کا اظہار تھا۔جنوبی کوریاکے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے کل اور آج ہیجو اور کیسونگ میں جی پی ایس جام کرنے کی اشتعال انگیزی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ سے کئی بحری جہازوں اور درجنوں طیاروں کو ’آپریشنل رکاوٹوں‘ کا سامنا رہا۔فوج نے ییلو سی میں میں کام کرنے والے بحری جہازوں اور طیاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے حملوں سے متعلق خبردار رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم شمالی کوریا پر زور دیتے ہیں کہ وہ جی پی ایس جام کرنے کی اشتعال انگیزی کو فوری طور پر بند کرے اور خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مسائل کا ذمہ دار اسے ٹھہرایا جائے گا۔