جدہ میں امراض چشم کے حوالے سے کانفرنس

جدہ۔10نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی امراض چشم سے متعلق کانفرنس کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں 105 سے زائد ماہر معالجین شرکت کررہے ہیں۔ ایس پی اے‘کے مطابق کانفرنس کے صدر ڈاکٹر عبداللہ القحطانی نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے …

جدہ۔10نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی امراض چشم سے متعلق کانفرنس کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں 105 سے زائد ماہر معالجین شرکت کررہے ہیں۔

ایس پی اے‘کے مطابق کانفرنس کے صدر ڈاکٹر عبداللہ القحطانی نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کانفرنس کا اہتمام سعودی امراض چشم سوسائٹی نے نیشنل گارڈ کے تعاون سے کیا ہے جس میں جدہ کے آئی ہسپتال ، شاہ فہد ملٹری ہسپتال، مملکت کے دیگر ہسپتالوں اور جامعات کے علاوہ دوست اور برادر ممالک کے ماہرین امراض چشم شرکت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنسی کمیٹی کو کانفرنس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے 540 کے قریب تحقیقی مقالے موصول ہوئے ہیں جنہیں کانفرنس میں مختلف سیشنز کے دوران پیش کیا جائے گا۔کانفرنس میں آنکھوں سے متعلق امراض پر مقالے پیش کیے جائیں گے جن میں قرنیہ ، موتیا کی سرجری اور بصارت کے امراض کے ساتھ کاسمیٹک سرجری اور دیگر امراض کے علاج کےلیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر بھی اہم معلومات شامل ہوں گی۔