پہلی سہ ماہی کے دوران سام سنگ کے خالص منافع میں 46 فیصد اضافہ

سیﺅل ۔ 27 اپریل (اے پی پی) رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جنوبی کورین الیکٹرانک فرم سام سنگ نے 46 فیصد زیادہ خالص منافع حاصل کیا ہے۔سام سنگ کے مطابق ان کو گذشتہ تین سالوں میں پہلی بار بڑا سہ ماہی منافع حاصل ہوا ہے جس کی وجہ سام سنگ کی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہے ۔سام سنگ کے مطابق ان کو جنوری تا مارچ 2017 …

سیﺅل ۔ 27 اپریل (اے پی پی) رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جنوبی کورین الیکٹرانک فرم سام سنگ نے 46 فیصد زیادہ خالص منافع حاصل کیا ہے۔سام سنگ کے مطابق ان کو گذشتہ تین سالوں میں پہلی بار بڑا سہ ماہی منافع حاصل ہوا ہے جس کی وجہ سام سنگ کی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہے ۔سام سنگ کے مطابق ان کو جنوری تا مارچ 2017 کے دوران 7.68 ٹریلین وون (6.7 بلین ڈالر )کا خالص منافع حا صل ہوا ہے جو کہ گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ انہیں سال2013 کی تیسری سہ ماہی کے بعد پہلی بار اس قدر خالص منافع ہوا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply