فیصل آبادڈویژن میں گندم کی کاشت کا ہدف حاصل کر لیا جائےگا، ڈی جی زراعت

فیصل آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں 18 لاکھ87 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کے مقررہ ہدف میں سے اب تک 4 لاکھ15 ہزار437ایکڑ پرگندم کی بوائی ہوچکی ہے جبکہ ڈویژن بھر میں گندم کی کاشت کا عمل تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ20 نومبر تک نہ صرف گندم کی کاشت کا …

فیصل آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ میں 18 لاکھ87 ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی کاشت کے مقررہ ہدف میں سے اب تک 4 لاکھ15 ہزار437ایکڑ پرگندم کی بوائی ہوچکی ہے جبکہ ڈویژن بھر میں گندم کی کاشت کا عمل تیزی سے جاری ہے اور امید ہے کہ20 نومبر تک نہ صرف گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف مکمل کرلیا جا ئے گا بلکہ اضافی رقبہ پر بھی گندم کی بھرپور کاشت یقینی بنائی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب چوہدری عبدالحمید نے دورہ فیصل آباد کے دوران بتایا کہ حکومت پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی طور پر تاریخی انعامی پیکیج متعارف کرایا ہے جس کے تحت زیادہ رقبہ پر گندم کاشت کرنے والوں کو اربوں روپے مالیت کے انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ کسانوں کو معیاری بیج وکھاد نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہے جبکہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات کا سدباب کرنے کیلئے گزشتہ سال کسانوں میں ایک ہزار سپر سیڈر تقسیم کئے گئے اورآئندہ سال اس کی تعداد4 ہزار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ موجودہ حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جسے6 ماہ بعد مزید اپ گریڈکیاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انہار کے تعاون سے کسانوں کو ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اورگندم کی کاشت کے سو فیصد ہدف کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو مقرر نرخوں پر بیج وکھاد کی دستیابی کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے اورزائد قیمت پر ایکشن لیا جارہاہے۔

مزید خبریں