سیالکوٹ،کاشتکاروں کو جو کی کاشت رواں ہفتے کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت

82

سیالکوٹ۔15نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت (توسیع )سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو آبپاش علاقوں میں جو کی کاشت رواں ہفتے کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان نے کہا ہے جو کی فصل اتنی سخت جان ہوتی ہے کہ اسے تمام قسم کی زمینوں بشمول کمزور، ذرخیز، ریتلی، کلراٹھی زمینوں پر بھی آسانی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار وں کو جو کی اچھی افزائش نسل کے لئے زمین کی تیاری کی جانب خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اچھی پیداوار کے لئے صاف اور صحت مند 30سے35کلوگرام فی ایکڑ ایسا بیج استعمال کریں جس کے اگاؤ کی شرح 85فیصد سے زیادہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ جو کی فصل پر کنگھی، کانگیاری، اکھیڑا اور پتے کے ساڑ جیسی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں اس لئے کاشتکار محکمہ زراعت توسیع کے عملے کی مشاورت سے بیج کو پھپھوند ی کش دوائی لگا کر کاشت کریں۔