اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ بھارت نے ایشین سنیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے ویز ے جاری نہ کرکے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی دونوں ممالک کے تعلقات اور …
بھارت نے سکواش کے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویز ے جاری نہ کرکے ان کے ساتھ ناانصافی کی، سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)سابق عالمی سکواش چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ بھارت نے ایشین سنیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے ویز ے جاری نہ کرکے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کھلاڑی کسی بھی ملک کے امن کے سفیر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی دونوں ممالک کے تعلقات اور رابطہ کےلئے مدد فراہم کرتے ہیں اور ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیںہوتا بلکہ وہ کھیل کی حد تک محدود ہوتے ہیں۔








