پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (کل)شروع ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (کل)شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، مصباح بارباڈوس ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دوسرا میچ (کل) اتوار سے برج ٹاﺅن، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو …

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (کل)شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، مصباح

بارباڈوس ۔ 28 اپریل (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دوسرا میچ (کل) اتوار سے برج ٹاﺅن، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز 2-0 سے اپنے نام کریگی تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے ٹیم کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا بلکہ اس میں مزید بہتری لانا ہوگی۔

Leave a Reply