لاہور۔28اپریل (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار ہے ،ہم نے دنیا کے دیگر کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر بگ تھری کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا ۔یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بگ تھری غیرجمہوری تھا، منصب سنبھالنے کے بعد بگ تھری …
بگ تھری کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار ہے ، آئی سی سی کا نیا آئین جون میں دوبارہ پیش کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی شہر یار خان

مزید خبریں
لاہور۔28اپریل (اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ بگ تھری کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار ہے ،ہم نے دنیا کے دیگر کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر بگ تھری کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا ۔یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بگ تھری غیرجمہوری تھا، منصب سنبھالنے کے بعد بگ تھری کو ختم کرنے کی جدوجہد کی۔ پاکستان نے سب سے پہلے بگ تھری کی مخالفت کی تھی۔چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ جب میں نے پی سی بی کا چارج سنبھالا تو اس وقت بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت سرگرم تھے، جب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے چیئرمین بنے تو انہوں نے بگ تھری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نظام غلط ہے اور ایسا نظام نہیں ہونا چاہیئے۔ ششانک منوہر کے اس اقدام کی وجہ سے انہیں بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم بگ تھری کو ختم کرنے میں ششانک منوہر کا سب سے زیادہ کردار ہے۔بگ تھری کے خاتمہ سے پاکستان کو 39ملین ڈالرز کا فائدہ ہوگا ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ آئی سی سی کے دبئی میں ہونے والے اجلاس سے قبل بھارت نے دبے الفاظ میں خط کے ذریعے سب کو دھمکی دی کہ اگر بگ تھری کی مخالفت کی تو جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں مگر کوئی دھمکی میں نہیں آیا








