اینگرو کارپوریشن کا 2017 کی پہلی سہ ماہی کا بعد از ٹیکس منافع 2.84 ارب روپے رہا

کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی) اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے مالی سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 2.84 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کو شائع کیا جس کے تحت فی شیئر 5.42 روپے کے حساب سے آمدنی ہوئی جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سال 2016 کے مقابلے میں 23 فیصد کم آمدنی ہوئی جہاں فی حصص 7.05 روپے کے حساب سے 3.69 …

کراچی ۔ 28 اپریل (اے پی پی) اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ نے مالی سال 2017 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 2.84 ارب روپے کے بعد از ٹیکس منافع کو شائع کیا جس کے تحت فی شیئر 5.42 روپے کے حساب سے آمدنی ہوئی جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سال 2016 کے مقابلے میں 23 فیصد کم آمدنی ہوئی جہاں فی حصص 7.05 روپے کے حساب سے 3.69 ارب روپے کی آمدنی ہوئی تھی۔ کمپنی نے پانچ روپے فی شیئر کے حساب سے عبوری کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا۔ آمدنی مارکیٹ کی توقعات پر پوری اتری۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سہ ماہی میں سیلز کی آمدنی 33 فیصد کمی کے ساتھ 22.499 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں

Leave a Reply