خانیوال۔ 19 نومبر (اے پی پی):کمشنرخانیوال محمد علی بخاری کی زیر سرپرستی کسانوں کے آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں محمد زراعت توسیع کی جانب سے چک 14 ایٹ آر میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایم پی اے عامر حیات ہراج ،ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے خصوصی شرکت کی۔
کسان کنونشن کو ضلعی انتظامیہ کے آفیشنل فیس بک کے ذریعے بھی نشرکیا گیا جس میں افسران زراعت توسیع نے گندم کی کاشت،معیار بیج،کھادوں کے استعمال بارے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اقبال،اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں و دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔
ایم پی اے عامر حیات ہراج نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب اپنے کسان بھائیوں کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔کسان کارڈ،گرین ٹریکٹر اسکیم،لیزر لیولر اسکیم حکومت پنجاب کی کسان دوستی کا ثبوت ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کہ گندم سیزن کے دوران کھاد کی کوئی قلت نہیں ہے کاشتکار گندم کی زیادہ سےزیادہ کاشت کریں۔