ماریا شراپووا اور سمونا ہالپ کو اسٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست

اسٹٹ گارٹ ۔ 30 اپریل (اے پی پی) ماریا شراپووا اور سمونا ہالپ کو اسٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔ کرسٹینا میلڈینووچ اور لارا سیگمونڈ نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹٹ گارٹ اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل فرانس کی کرسٹینا میلڈینووچ نے روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر …

اسٹٹ گارٹ ۔ 30 اپریل (اے پی پی) ماریا شراپووا اور سمونا ہالپ کو اسٹٹ گارٹ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست ہوگئی۔ کرسٹینا میلڈینووچ اور لارا سیگمونڈ نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹٹ گارٹ اوپن ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل فرانس کی کرسٹینا میلڈینووچ نے روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کو سخت مقابلے کے بعد 3-6 ، 7-5 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی لارا سیگمونڈ نے رومانیہ کی سمونا ہالپ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 7-5 رہا۔

Leave a Reply