اعصام الحق نے بارسلونا اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

بارسلونا ۔ یکم مئی(اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں اعصام الحق اور فلورین مرجیا نے فلپ پیٹشنر اور الیگزینڈر پیا کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر بارسلونا میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں اعصام الحق قریشی اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ان کے پارٹنر فلورین مرجیا نے آسٹریا …

بارسلونا ۔ یکم مئی(اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں اعصام الحق اور فلورین مرجیا نے فلپ پیٹشنر اور الیگزینڈر پیا کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر بارسلونا میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں اعصام الحق قریشی اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ان کے پارٹنر فلورین مرجیا نے آسٹریا کے الیگزینڈر پیا اور جرمنی کے فلپ پیٹشنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔

Leave a Reply