ناساﺅ ۔ یکم مئی (اے پی پی) فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں تاہیٹی، پیراگوائے اور برازیل نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، پانامہ اور یو اے ای کے درمیان میچ برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق بیچ سوکر ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے بھاماس میں جاری ہیں، گروپ ڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں تاہیٹی نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے ہرایا۔ اسی گروپ کے دوسرے …
فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں تاہیٹی، پیراگوائے اور برازیل کی کامیابی

مزید خبریں
ناساﺅ ۔ یکم مئی (اے پی پی) فیفا بیچ سوکر ورلڈ کپ میں تاہیٹی، پیراگوائے اور برازیل نے اپنے اپنے میچ جیت لئے، پانامہ اور یو اے ای کے درمیان میچ برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق بیچ سوکر ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے بھاماس میں جاری ہیں، گروپ ڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں تاہیٹی نے جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 4-3 سے ہرایا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں برازیل نے پولینڈ کو چار کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی۔ گروپ سی میں پیراگوائے نے پرتگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد5-3 ہرایا جبکہ یو اے ای اور پانامہ کے مابین کھیلا گیا میچ 2-2 سے برابر رہا۔








