چین کے صدر کے جدیدیت پر خطابات کا عربی ورژن شائع

بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ کی چینی جدیدیت پر خطابات پر مشتمل کتاب عربی زبان میں شائع ہو گئی ۔سینٹرل کمپائلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس کی جانب سے یہ کتاب شائع کی گئی ہے۔ یہ کتاب نومبر 2012 اور اکتوبر 2023 کے درمیان چینی صدر کے کئی اہم خطابات کا مجموعہ ہے۔ توقع ہے کہ اس کتاب کے عربی ورژن اور پہلے شائع شدہ انگریزی، فرانسیسی اور …

بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ کی چینی جدیدیت پر خطابات پر مشتمل کتاب عربی زبان میں شائع ہو گئی ۔سینٹرل کمپائلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس کی جانب سے یہ کتاب شائع کی گئی ہے۔

یہ کتاب نومبر 2012 اور اکتوبر 2023 کے درمیان چینی صدر کے کئی اہم خطابات کا مجموعہ ہے۔ توقع ہے کہ اس کتاب کے عربی ورژن اور پہلے شائع شدہ انگریزی، فرانسیسی اور روسی ورژن سے غیر ملکی قارئین کو چینی جدیدیت کے نظریاتی نظام اور عملی تقاضوں کے بارے میں گہری بصیرت حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور یہ خطابات جانب ِجدت پسندی کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بڑھانے کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ کتاب کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر نے مرتب اور ترجمہ کیا ہے۔