واشنگٹن ۔26نومبر (اے پی پی):امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تین بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین کی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ وہ کس طرح انتخابی مہم کے وعدوں پر عمل درآمد کریں گے ،کہا ہے کہ 20 جنوری کو، …
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا، میکسیکو اور چین کی مصنوعات پر آئندہ سال بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔26نومبر (اے پی پی):امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تین بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین کی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ وہ کس طرح انتخابی مہم کے وعدوں پر عمل درآمد کریں گے ،کہا ہے کہ 20 جنوری کو، میرے بہت سے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز میں سے ایک کے طور پر، میں میکسیکو اور کینیڈا سے ریاستہائے متحدہ میں آنے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے لیے تمام ضروری دستاویزات پر دستخط کروں گا،انہوں نے کہا ہے کہ وہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر 25 فیصد محصولات عائد کریں گے جب تک کہ وہ منشیات، خاص طور پر فینٹی نیل، اور سرحد پار کرنے والے تارکین وطن پر پابندی نہیں لگاتے جو کہ آزاد تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔
نو منتخب صدر نے کہا کہ وہ بیجنگ سے درآمدات پر کسی بھی اضافی ٹیرف سے بڑھ کر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگائیں گے۔2023 میں میکسیکو سے 83 فیصد سے زیادہ برآمدات امریکہ کو گئیں جبکہ کینیڈا کی برآمدات کے لحاظ سے یہ تعداد 75 فیصد رہی۔ٹیرف ممکنہ طور پر بیرون ملک مقیم کمپنیوں جیسے کہ بہت سے ایشیائی آٹو اور الیکٹرانکس مینوفیکچررز کے لیے بھی پریشانی کا باعث ہیں جو میکسیکو کو امریکی مارکیٹ کے لیے کم لاگت پروڈکشن گیٹ وے کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔








