یواے ای کی کوریئر کمپنی آرامکس کو پہلی سہ ماہی کے دوران منافع میں کمی کا سامنا

دوبئی۔ یکم مئی(اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی کوریئر کمپنی آرامکس کو پہلی سہ ماہی کے دوران منافع میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے منافع میں مجموعی طور پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین کو ترغیبات …

دوبئی۔ یکم مئی(اے پی پی) متحدہ عرب امارات کی کوریئر کمپنی آرامکس کو پہلی سہ ماہی کے دوران منافع میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کے منافع میں مجموعی طور پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق صارفین کو ترغیبات دینے کے اقدامات کے باعث منافع میں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔31مارچ تک ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی منافع 91.8 ملین درہم رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران کمپنی کو 96.9 ملین درہم کا منافع ہوا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply