عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا فی الفور نوٹس لے، بھارت پرامن تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے ہر منفی ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ …
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا فی الفور نوٹس لے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا فی الفور نوٹس لے، بھارت پرامن تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے ہر منفی ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فی الفور مقبوضہ وادی میں بھارت کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کر بھارت کے خلاف کارروائی کرے، بھارت مقبوضہ وادی میں پرامن تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے ہر منفی ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے اور بھارت نے سوشل میڈیا پر پاپندی سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا بھی مقبوضہ کشمیر میں داخلہ بند کر رکھا ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اس نج پر پہنچ چکے ہیں کہ خود بھارت کے اندر سے اس ظلم و تشدد کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اور دہلی سے لے کر کلکتہ تک کی جامعات میں آج کشمیر کی آزادی کے نعرے بلند ہو رہے ہیں ۔ چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ بہادر اور غیور کشمیریوں کے عزم کے باعث آزادی کشمیر کی منزل قریب تر ہے اور جس بہادری سے کشمیری عوام پاکستان سے اپنی وابستگی کا بے خوف اظہار کرتے ہیںوہ مثالی اور قابل تحسین ہے ۔








