پیمرا نے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز فوری طور پر منسوخ کر دیئے

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزارت داخلہ کی طرف سے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز شعیب شیخ ، عائشہ شیعب شیخ ، وقاص عتیق اور ثروت بشیر کی سکیورٹی کلیئرنس مسترد کئے جانے کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کمپنی کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز بول نیوز اور بول انٹرٹیمنٹ ( پاک نیوز) فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں۔ گزشتہ روز پیمرا ہیڈکوارٹرز …

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزارت داخلہ کی طرف سے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز شعیب شیخ ، عائشہ شیعب شیخ ، وقاص عتیق اور ثروت بشیر کی سکیورٹی کلیئرنس مسترد کئے جانے کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے کمپنی کے سیٹلائٹ ٹی وی لائسنسز بول نیوز اور بول انٹرٹیمنٹ ( پاک نیوز) فوری طور پر منسوخ کر دیئے ہیں۔ گزشتہ روز پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اتھارٹی میٹنگ کے 131ویں اجلاس میں پیمرا کے ارکان نے پیمرا شکایات کونسل سندھ کی سفارشات کی روشنی میں مذکورہ فیصلے کی منظوری دی ۔ بول انٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کو اپنے اصل لائسنزبشمول تمام بقایاجات جمع کروانے کابھی حکم دیا گیا ہے ۔فیصللے پر فوری طور پر عملدرآمد ہو گا ۔ فیصلے کی کاپی پاک سیٹ کو بھی ارسال کردی گئی تاکہ بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ ، پاک نیوز کی نشریات فوری طور پر روک دیں۔

Leave a Reply