کمشنر کی ڈویژن بھر میں ڈپٹی کمشنرز کوکھاد ڈیلرز کی دکانوں پر یوریا کھاد کی فروخت کی نگرانی کی ہدایت

فیصل آباد۔ 02 دسمبر (اے پی پی):کمشنرفیصل آباد سلوت سعید نے ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز کوکھاد ڈیلرز کی دکانوں پر یوریا کھاد کی فروخت کی نگرانی کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہو توکھاد ڈیلروں کی دکانوں پر محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار تعینات کئے جائیں۔انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے …

فیصل آباد۔ 02 دسمبر (اے پی پی):کمشنرفیصل آباد سلوت سعید نے ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز کوکھاد ڈیلرز کی دکانوں پر یوریا کھاد کی فروخت کی نگرانی کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہو توکھاد ڈیلروں کی دکانوں پر محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار تعینات کئے جائیں۔انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیلروں کوکھاد کی فروخت اور سٹاکس کا ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر فراہم کرنے کا پابند کیا جائے اور اس ضمن میں عدم تعمیل کی کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جارہا ہے اورکھاد کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی سے گریز نہ کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کو از خود قیمتیں بڑھانے کا اختیار نہیں اورکسی کو من مانی قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ زراعت سے روزانہ پراگریس لی جائے گی۔اس موقع پرڈائریکٹر زراعت نے کھاد کی گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری کریک ڈاؤن بارے بریفنگ دی۔