فیصل آباد۔ 03 دسمبر (اے پی پی):فیصل آبادمیں 18 لاکھ 34 ہزار263ایکڑرقبہ پر گندم کی فصل کاشت ہوچکی ہے جومقررہ ہدف کا97 فیصد ہے جبکہ 10 دسمبر تک گندم کی کاشت کا بقیہ ہدف بھی مکمل کرلیا جائے گاجس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کویوریا اور اے ڈی پی کھادوں کی دستیابی اورمقررہ نرخوں پر کسانوں کو فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ گندم کی بمپر کراپ حاصل کی جاسکے۔ …
فیصل آبادمیں 18 لاکھ 34 ہزار263ایکڑ پر گندم کی فصل کاشت ہوچکی ہے،کمشنر فیصل آباد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 03 دسمبر (اے پی پی):فیصل آبادمیں 18 لاکھ 34 ہزار263ایکڑرقبہ پر گندم کی فصل کاشت ہوچکی ہے جومقررہ ہدف کا97 فیصد ہے جبکہ 10 دسمبر تک گندم کی کاشت کا بقیہ ہدف بھی مکمل کرلیا جائے گاجس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کویوریا اور اے ڈی پی کھادوں کی دستیابی اورمقررہ نرخوں پر کسانوں کو فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ گندم کی بمپر کراپ حاصل کی جاسکے۔ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے پونے دو ارب روپے کی ٹرانزیکشن احسن اقدام ہے جبکہ اس وقت تک47 ہزار831کسان کارڈز کاشتکاروں میں تقسیم ہوچکے ہیں اور رواں سال کے ہدف کی تکمیل کیلئے ایک سے12ایکڑ رقبہ کے حامل مزید کسانوں کو اپلائی کرایاجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے دیہاتوں میں ان کے دروازوں تک پہنچیں اورفارمرزٹریننگ وآگاہی پروگرامز سمیت لٹریچر کی تقسیم،روڈ شوز،میگاایونٹس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے تاکہ کسان کارڈز کےلئے درخواست دینے کے بارے میں اہلیت سے متعلق کسانوں کی بھرپور رہنمائی ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ گنے کے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے متحرک ہے اور فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گنے کے کاشتکاروں کو10 دن میں بقایاجات کی ادائیگی کرانے کا حکم دیاجاچکا ہے لہٰذا کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے والی شوگر ملز سیل اور ان کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ادائیگی نہ کرنے والی ملز سے چینی کا سٹاک ضبط کرکے نیلام کرایا اور کسانوں کو ادائیگی کرائی جائے گی۔ انہوں نے تاحال گنے کی کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملز کی انتظامیہ کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کا اعلان کیاہے۔








