کی فصل کو سفوفی پھپھوندی سے بچائو کے لئے فوری اقدامات یقینی بنائیں، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت فیصل آباد

فیصل آباد۔ 03 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد حافظ عدیل احمدنے کاشتکار وں کو تیلدار اجناس کی فصل کو سفوفی پھپھوندی کے حملے سے بچائو کے لئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفوفی پھپھوندی تیلدار اجناس کی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذاپتوں، ٹہنیوں، پھلیوں پر سیاہ و بھورے دھبے نظر آتے ہی کاشتکار محکمہ زراعت یازرعی ماہرین …

فیصل آباد۔ 03 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد حافظ عدیل احمدنے کاشتکار وں کو تیلدار اجناس کی فصل کو سفوفی پھپھوندی کے حملے سے بچائو کے لئے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفوفی پھپھوندی تیلدار اجناس کی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذاپتوں، ٹہنیوں، پھلیوں پر سیاہ و بھورے دھبے نظر آتے ہی کاشتکار محکمہ زراعت یازرعی ماہرین کی مشاورت سے فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں ۔ انہوں نے رایا اور سرسوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ زراعت اور ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں تا کہ بعد میں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے رایا اور سرسوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں، تنے گل جاتے ہیں اور پھلیاں بننے کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فصل پر جھلساؤ کی بیماری کے ممکنہ حملے سے پتوں، ٹہنیوں، پھلیوں پر سیاہ و بھورے دھبے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں اور ان بیماریوں کے شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ سفید کنگھی پھولوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے پھول بد شکل ہو جاتے ہیں، بیج بننا بند اور پودوں کے متاثرہ حصوں میں سڑن پیدا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی صورت میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار کسی بھی رہنمائی یا مشاورت کے سلسلہ میں صبح 9سے شام5بجے تک فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔