ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

ہانگ کانگ ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر مندی رہی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس اور جاب ڈیٹا رپورٹ کا انتظار ہے۔ٹوکیو، ہانگ کانگ اور سیﺅل میں سرکاری تعطیل کے باعث کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔دیگر مارکیٹوں میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس کا آغاز اضافے سے ہوا مگر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔سڈنی سٹاک …

ہانگ کانگ ۔ 3 مئی (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر مندی رہی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی فیڈرل ریزرو کے پالیسی اجلاس اور جاب ڈیٹا رپورٹ کا انتظار ہے۔ٹوکیو، ہانگ کانگ اور سیﺅل میں سرکاری تعطیل کے باعث کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں۔دیگر مارکیٹوں میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس کا آغاز اضافے سے ہوا مگر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا۔سڈنی سٹاک میں 1 فیصد، ولنگٹن 0.2 فیصد کمی ہوئی۔اس کے علاوہ جکارتہ مارکیٹ میں بھی حصص کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب سنگاپور مارکیٹ میں 0.8 فیصد جبکہ تائپے سٹاک میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply