اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)یونیورسٹیوں کے لئے نیشنل ریسرچ پروگرام برائے 2016-17کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ریسرچ گرانٹس جیتنے والوں کے اعزاز میں ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ بدھ کو منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ایچ ای سی اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای …
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ریسرچ گرانٹس جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی)یونیورسٹیوں کے لئے نیشنل ریسرچ پروگرام برائے 2016-17کے تحت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ریسرچ گرانٹس جیتنے والوں کے اعزاز میں ایوان صدر میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ بدھ کو منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ایچ ای سی اور پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی بھی موجود تھے۔ نیشنل ریسرچ پروگرام برائے یونیورسٹیز کا مقصد ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ملک سے برین ڈرین کو روکنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اساتذہ اور طلباءکو مقابلاتی بنیاد پر ایوارڈ دےئے جاتے ہیں۔








