کسان زیادہ گندم کاشت کریں حکومت ان کے مسائل حل کرے گی،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب

نمائندہ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب زراعت کے شعبہ کی بحالی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدام بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان حضرات زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں حکومت ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جو کسان ساڑھے بارہ ایکڑ سے 25 ایکڑ گندم …

نمائندہ۔ 03 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب زراعت کے شعبہ کی بحالی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدام بروئے کار لارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان حضرات زیادہ سے زیادہ گندم کاشت کریں حکومت ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جو کسان ساڑھے بارہ ایکڑ سے 25 ایکڑ گندم کاشت کریں گے ان کے لیے حکومت نے قرعہ اندازی کے ذریعے 1000 لیزر لینڈ لیول یونٹ اور 25 ایکڑ سے زیادہ کاشت کرنے والوں کو

قرعہ اندازی کے ذریعے 1000 مفت ٹریکٹر دیئے جائیں گے۔ اس موقع پرانہوں نے’’ اے پی پی‘‘ سے خصوصی طور پر گفتگو کے دوران کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ، وقت پر گندم کی کاشت ، منظور شدہ گندم کی اقسام، متناسب کھادوں کے استعمال، جڑی بوٹیوں کو کنٹرول کرکے گندم کی زیادہ پیداوارحاصل کرنے سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔