ترکیہ ،ایئر لائنز کی لبنان کے لیے پروازیں بحال

انقرہ ۔4دسمبر (اے پی پی):ترک فضائی کمپنیوں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے پروازیں بحال کر دیں۔ العربیہ اردو کے مطابق اسرائیل کی لبنان پر بمباری اور حملوں کے پیش نظر دنیا کے کئی ممالک کی طرح ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے بھی21 ستمبر سے بیروت کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں جو اب بحال کر دی گئی ہیں ۔ ترکیہ کےخبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق ایئر …

انقرہ ۔4دسمبر (اے پی پی):ترک فضائی کمپنیوں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے پروازیں بحال کر دیں۔ العربیہ اردو کے مطابق اسرائیل کی لبنان پر بمباری اور حملوں کے پیش نظر دنیا کے کئی ممالک کی طرح ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نے بھی21 ستمبر سے بیروت کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں جو اب بحال کر دی گئی ہیں ۔

ترکیہ کےخبر رساں ادارے اناطولو کے مطابق ایئر لائن نے بیروت کے لیے یومیہ ایک پرواز کا فیصلہ کیا ہے جسے ہر جمعے کے لیے دو کیا جائے گا جبکہ 11 دسمبر سے یہ پروازیں یومیہ چار کر دی جائیں گی۔ پروازوں کی بحالی کا فیصلہ لبنان اسرائیل جنگ بندی کے 27 نومبر کو کیے گئے اعلان کے باعث کیا گیا ہے۔