شام کے تنازع پر ایران اور ترکیہ سے رابطے میں ہیں، روس

ماسکو ۔5دسمبر (اے پی پی):روس نے کہاہے کہ وہ شام کے تنازع پر ایران اور ترکیہ سے رابطے میں ہیں۔ تاس کے مطا بق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہاکہ روس ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس شام میں تیزی سے صورتِ حال کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں …

ماسکو ۔5دسمبر (اے پی پی):روس نے کہاہے کہ وہ شام کے تنازع پر ایران اور ترکیہ سے رابطے میں ہیں۔ تاس کے مطا بق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہاکہ روس ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس شام میں تیزی سے صورتِ حال کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس حوالے سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترک صدر رجب طیب اردوآن کو بتا یاکہ یہ تنازعہ جلد ختم کرنےکی ضرورت ہے اور انہوں نے شامی ریاست کے خلاف دہشت گردی کی جارحیت کی مذمت کی۔