اشنگٹن ۔5دسمبر (اے پی پی):اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور تجویز دے دی ۔ Axios نیوز ویب سائٹ نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا اعلان کرنے اور اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لئے تازہ ترین تجویز بھیجی ہے جس کو مصر کے ذریعے فلسطینی عسکریت پسند گروپ تک پہنچایا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام …
اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز

مزید خبریں
اشنگٹن ۔5دسمبر (اے پی پی):اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور تجویز دے دی ۔ Axios نیوز ویب سائٹ نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا اعلان کرنے اور اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لئے تازہ ترین تجویز بھیجی ہے جس کو مصر کے ذریعے فلسطینی عسکریت پسند گروپ تک پہنچایا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق کسی معاہدے کے لئے اپ ڈیٹ کردہ فریم ورک اس تجویز سے زیادہ مختلف نہیں ہے جس پر اگست میں بات چیت کی گئی تھی لیکن اس پر عمل نہیں ہوا تھا ۔تاس کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ نے لچک کا مظاہرہ کرنے اور جزوی معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے لئے زیادہ آمادگی ظاہر کی ہے۔
قبل ازیں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لئے نامزد خصوصی ایلچی سٹیون وٹکوف نے قطر اور اسرائیل کے وزرائے اعظم سے ملاقات کی تھی ۔








