نیو یارک ۔5دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست نیویارک میں ہیلتھ انشورنس کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکیٹو افسر برائن تھامسن کو ہِلٹن مِڈ ٹاؤن ہوٹل کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔ سی این این کے مطابق حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا، ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آور نے کچھ اہم نشان چھوڑے …
امریکا، نیویارک میں ہیلتھ انشورنس کمپنی کے سربراہ قتل، حملہ آور کی تلاش جاری

مزید خبریں
نیو یارک ۔5دسمبر (اے پی پی):امریکی ریاست نیویارک میں ہیلتھ انشورنس کمپنی یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکیٹو افسر برائن تھامسن کو ہِلٹن مِڈ ٹاؤن ہوٹل کے باہر گولی مار کر قتل کر دیا گیا ۔
سی این این کے مطابق حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا، ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ آور نے کچھ اہم نشان چھوڑے ہیں۔پولیس کمشنر جیسیکا نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ صبح سات بجے سے کچھ دیر قبل ماسک پہنے ایک مسلح شخص ہِلٹن مِڈ ٹاؤن ہوٹل کے باہر برائن تھامسن کا انتظار کر رہا تھا۔
پولیس کمشنر نے مزید بتایا کہ ’بہت سے لوگ ملزم کے قریب سے گزرے، تاہم وہ اپنے مخصوص ہدف کا انتظار کرتا نظر آیا۔ میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا۔مسلح شخص نے برائن تھامسن پر پیچھے سے گولی چلائی گیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیم نے انہیں زخمی حالت میں ماؤنٹ سینائی ویسٹ ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔








