لندن۔6دسمبر (اے پی پی):فلہم نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو1-3 گول سے ہرا دیاجبکہ بورن مائوتھ نےدوسرے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں فلہم اور برائٹن اینڈ ہوو البیون آمنے سامنے تھیں جس میں …
انگلش پریمیئر لیگ،فلہم اور بورن مائوتھ نے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
لندن۔6دسمبر (اے پی پی):فلہم نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو1-3 گول سے ہرا دیاجبکہ بورن مائوتھ نےدوسرے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں فلہم اور برائٹن اینڈ ہوو البیون آمنے سامنے تھیں جس میں فلہم کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کو با آسانی 1-3 گول سے ہرا دیا۔
الیکس ایوبی نے دو جبکہ میٹ او ریلی نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم فلہم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔برائٹن اینڈ ہوو البیون کی طرف سے واحد گول کارلوس بیلیبا نے سکور کیا۔یہ فلہم کی ای پی ایل میں چھٹی فتح ہے۔وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں بورن مائوتھ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں بورن مائوتھ نے سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ ڈین ہیوزن ایک گول کر کے اپنی ٹیم بورن مائوتھ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔








