واشنگٹن ۔6دسمبر (اے پی پی):منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ امور مسعد بولس نے کہا ہے کہ آنے والی امریکی انتظامیہ کی ترجیح مزید تاخیر کے بغیر غزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کی فوری رہائی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق مسعد بولس نے فرانس کے اخبار "لوبوان" کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کو غزہ کے مستقبل سے متعلق دیگر امور سے …
آنے والی امریکی انتظامیہ کی ترجیح غزہ میں قید یرغمالیوں کی فوری رہائی ہے، مشیرِ ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔6دسمبر (اے پی پی):منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ امور مسعد بولس نے کہا ہے کہ آنے والی امریکی انتظامیہ کی ترجیح مزید تاخیر کے بغیر غزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کی فوری رہائی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق مسعد بولس نے فرانس کے اخبار "لوبوان” کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کو غزہ کے مستقبل سے متعلق دیگر امور سے الگ رکھا جانا چاہیے،تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتا عبوری سیزفائرکے سلسلے میں ہونا چاہیے۔
بولس نے واضح کیا کہ ٹرمپ کا یرغمالیوں کی رہائی کو غزہ کی پٹی میں حکمرانی کے مستقبل سے مربوط کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کو یقینی بنانے کا ویژن رکھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست تک پہنچانے والا نقشہ راہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان بات چیت میں بنیادی جزو ہو گا۔








