برسبین۔6دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 8 دسمبر کو ایلن بارڈرفیلڈ،برسبین کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان آسٹریلوی خواتین ٹیم کو بھارتی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست …
آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
برسبین۔6دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 8 دسمبر کو ایلن بارڈرفیلڈ،برسبین کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ میزبان آسٹریلوی خواتین ٹیم کو بھارتی خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی ویمنز ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں اس نے میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کا پہلا میچ کھیلا جا چکا ہے۔
بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کورلیڈ کریں گی جبکہ آسٹریلوی خواتین ٹیم تہلیا میک گراتھ کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8 دسمبر کو ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 دسمبر کو ڈبلیواے سی اے،گرائونڈ ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔








