فلپائن میں ٹریفک حادثہ 4 افراد ہلاک ، 25 زخمی

منیلا۔6دسمبر (اے پی پی):فلپائن کے دارالحکومت میں متعدد گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاکجبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر نپولین کیبیگون نے جمعہ کو بتایا کہ حادثے میں ایک ٹرک، ایک بس، پانچ کاریں اور 16 موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ حادثے کے باعث ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے ،حادثے کے باعث علاقے میں گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔ انہوں نے کہا کہ …

منیلا۔6دسمبر (اے پی پی):فلپائن کے دارالحکومت میں متعدد گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاکجبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر نپولین کیبیگون نے جمعہ کو بتایا کہ حادثے میں ایک ٹرک، ایک بس، پانچ کاریں اور 16 موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔

حادثے کے باعث ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوگئے ،حادثے کے باعث علاقے میں گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ ٹرک کی بریکیں خراب ہونے کے باعث پیش آیا۔ میٹرو منیلا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ دارالحکومت میں جمعرات کو صبح 6 سے دوپہر 2 بجے تک ٹریفک حادثے کے 32 واقعات ریکارڈہوئے۔