واشنگٹن ۔6دسمبر (اے پی پی):امریکا نے عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں قائم اپنے اڈے پر سپیس فورس یونٹ قائم کر دیاہے۔ ائر اینڈ سپیس فورسز میگزین کے مطابق امریکی خلائی فورس انڈو پیسفک کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل انتھونی مستالیر نے ادہ پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں میں اعلان کیا کہ انہوں نے ٹوکیو میں یوکوٹا ایئر بیس پر خلائی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے …
امریکا نے ٹوکیو میں ’’یو ایس سپیس فورسز جاپان‘‘یونٹ قائم کر دیا

مزید خبریں
واشنگٹن ۔6دسمبر (اے پی پی):امریکا نے عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں قائم اپنے اڈے پر سپیس فورس یونٹ قائم کر دیاہے۔ ائر اینڈ سپیس فورسز میگزین کے مطابق امریکی خلائی فورس انڈو پیسفک کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل انتھونی مستالیر نے ادہ پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں میں اعلان کیا کہ انہوں نے ٹوکیو میں یوکوٹا ایئر بیس پر خلائی تحقیقی سرگرمیوں کے لیے ’’یو ایس سپیس فورسز جاپان‘‘یونٹ قائم کیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 10 گارڈین (اہلکاروں )کو تعینات کیا گیا ہے اس یونٹ کو جاپان کی سپیس فورسز کی معاو نت حاصل ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور جاپان کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اب خلا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد جاپان کی خلائی نگرانی اور میزائل وارننگ کی صلاحیتوں کی ترقی سمیت مشاورتی اور ماہرین کی مدد فراہم کرے گا۔فوجی یونٹ کا مقصد جاپان ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ساتھ ہموار کوآرڈینیشن کرنا ہے۔ یہ کارروائیاں بیس تنصیبات سے موجودہ سازوسامان کے ساتھ کی جائیں گی اور کسی نئے فوجی سازوسامان کی تنصیب کا منصوبہ نہیں ہے۔انتھونی مستالیر کے مطابقاس یونٹ کے قیام کا مقصد یو ایس جاپان کمبائن سیٹلائٹ کمیونیکیشن کو بڑھانا ہو، خلا پر مبنی انٹیلی جنس کو تیز کرنا ہو، نگرانی اور سرویلنس ، مسلسل نیویگیشن کو یقینی بنانا ، یا میزائل دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے جاپانی اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ محنت کریں گے تاکہ مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور خلائی ڈومین میں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
یاد رہے کہ پچھلے سال کے آخر میں، جاپان نے کمبائنڈ سپیس آپریشنز پہل میں شمولیت اختیار کی، جو خلا میں ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک کثیر القومی شراکت داری ہے۔ جاپان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے شاسی زینتھ سٹیلائیٹ سسٹم کو وسعت دے گا، جو کہ ہند-بحرالکاہل کے لیے پوزیشننگ سیٹلائٹس کا مجموعہ ہے جو امریکی خلائی فورس کے پے لوڈز کی میزبانی کرتا ہے۔ چند ماہ قبل جاپان نے یو ایس ایس ایف کے وائیڈ بینڈ گلوبل سیٹ کام سیٹلائٹ نیٹ ورک میں شامل ہونے کا معاہدہ بھی کیا۔








