ریاض۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں قومی مرکز موسمیات کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے رواں برس کے آغاز سے اب تک 20 ہزار سے زائد الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ایس پی اے کے مطابق ریاض میں ’کوب 16 ‘ کانفرنس میں میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرغلام نے بتایا کہ عرب ممالک کی سطح پر مملکت میں کام …
سعودی عرب میں ارلی وارننگ سسٹم، رواں سال 20 ہزار موسمی الرٹ جاری کئے گئے،قومی مرکز موسمیات

مزید خبریں
ریاض۔8دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب میں قومی مرکز موسمیات کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے رواں برس کے آغاز سے اب تک 20 ہزار سے زائد الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں ’کوب 16 ‘ کانفرنس میں میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرغلام نے بتایا کہ عرب ممالک کی سطح پر مملکت میں کام کرنے والا ’ ارلی وارننگ‘ سسٹم اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے قبل ازوقت مطلع کرتا ہے جس سے موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہنے کےلیے کامیابی سے قبل از وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی مرکز میں وارننگ سسٹم کی تنصیب 2009 کے سیلاب کے فوری بعد 2010 میں کی گئی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فضائی وارننگ سسٹم محض چند سیکنڈز میں 300 سے زائد متعلقہ اداروں کو وارننگز ارسال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں موسمی حالات کی مکمل معلومات ہوتی ہیں۔








