ریاض۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور شامی عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے مثبت اقدامات سے مطمئن ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کے بیان میں شام میں خونریزی روکنے، اپنے اداروں اور صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان …
شامی عوام کے تحفظ کےلیے اٹھائے گئے اقدامات پر مطمئن ہیں، سعودی وزارت خارجہ

مزید خبریں
ریاض۔9دسمبر (اے پی پی):سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور شامی عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے مثبت اقدامات سے مطمئن ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کے بیان میں شام میں خونریزی روکنے، اپنے اداروں اور صلاحیتوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں شام کی تاریخ کے اس اہم مرحلے پر شامی عوام اور ان کے انتخاب کےلیے سپورٹ کا اعادہ، شام اور اس کےعوام کے اتحاد کو برقرار رکھنے کےلیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا تاکہ ملک کو افراتفری سے بچایا جا سکے۔وزارت نے ہر اس چیز کےلیے سپورٹ کا کا عزم ظاہر کیا ہے جو شام کی سلامتی اور استحکام کو اس طریقے سے حاصل کرے جس سے اس کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ ہو سکے۔
بیان میں سعودی عرب نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شامی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے۔وزارتی بیان میں کہا گیا کہ اس اہم مرحلے پر شام کی سپورٹ کرنا انتہائی اہم ہے تاکہ شامی عوا م کو کئی برسوں کے دوران جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ان پر قابو پانے میں مدد کی جا سکے۔








