تہران۔9دسمبر (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ مسلح باغیوں کی جانب سے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شام کو خانہ جنگی اور ٹوٹ پھوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ ہم شام میں ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں …
شام میں خانہ جنگی کے امکان کا خطرہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

مزید خبریں
تہران۔9دسمبر (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ مسلح باغیوں کی جانب سے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شام کو خانہ جنگی اور ٹوٹ پھوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ ہم شام میں ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہم خانہ جنگی چھڑنے کے امکان پر خدشات میں اضافے کو روکنا چاہتے ہیں، جس میں شام کو جزوی یا مکمل طور پر تباہی یا دہشت گردوں کی پناہ گاہ بننے کے خطرات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو صیہونی حکومت کی طرف سے کی جانے والیجارحیت پر بھی خاص طور پر تشویش ہے ۔یہ انتباہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 8 دسمبر کو شام کے ساتھ سرحد پر واقع بفر زون پر قبضہ کرنے کے اعلان کے بعد دیا گیا ہے۔








