قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کریں گے، چین

بیجنگ۔9دسمبر (اے پی پی):چین نے اپنی خودمختاری کا مضبوطی سے دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تائیوان چین کا ناقابل تسخیر حصہ ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو بیان میں کہا کہ چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔ انہوں نے تائیوان …

بیجنگ۔9دسمبر (اے پی پی):چین نے اپنی خودمختاری کا مضبوطی سے دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ تائیوان چین کا ناقابل تسخیر حصہ ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو بیان میں کہا کہ چین اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

انہوں نے تائیوان کی جانب سے مشقوں اکے انعقاد کے دعوئوں کے بارے میں سوال کےجواب میں کہا کہ تائیوان کے پاس کوئی وزارت دفاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔