شام میں زیر زمین کئی جیلوں تک پہنچنا بہت ضروری ہے ، شامی انسانی حقوق گروپ

دمشق۔10دسمبر (اے پی پی):شام میں انسانی حقوق المرصدنے کہا ہے کہ مسلح اپوزیشن کی عسکری کارروائیوں کی انتظامیہ ابھی تک الساحل السوری (شام کا شمال مغربی حصہ) کے علاقے میں داخل نہیں ہوئی ہے جہاں کئی زیر زمین جیلیں موجود ہیں اور ان تک پہنچا جانا چاہیے۔ المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے العربیہ نیوز کو بتایا کہ شامی فوج کے متعدد سینئر افسران نا معلوم مقامات پر ہیں۔ انہوں …

دمشق۔10دسمبر (اے پی پی):شام میں انسانی حقوق المرصدنے کہا ہے کہ مسلح اپوزیشن کی عسکری کارروائیوں کی انتظامیہ ابھی تک الساحل السوری (شام کا شمال مغربی حصہ) کے علاقے میں داخل نہیں ہوئی ہے جہاں کئی زیر زمین جیلیں موجود ہیں اور ان تک پہنچا جانا چاہیے۔

المرصد کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن نے العربیہ نیوز کو بتایا کہ شامی فوج کے متعدد سینئر افسران نا معلوم مقامات پر ہیں۔ انہوں نے بشار الاسد کے بھائی ماہر الاسد کے دفتر کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی اداروں کی شاخیں خفیہ جیلوں سے بھری ہوئی ہیں اور یہاں کے ذمے داران کو طلب کیا جانا چاہیے۔