ریاض ۔10دسمبر (اے پی پی):سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان کی ہدایت پر ای لرننگ کو فروغ دینے کے لیےغیرمنافع بخش اداروں کو لائسنس فیس سے استثنا دے دیا گیاہے۔
اردو نیوز کے مطابق وزیر تعلیم وای لرننگ قومی مرکز کے چیئرمین یوسف البنیان کی سربراہی میں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔سعودی عرب میں ای لرننگ سسٹم کے لئے مرتب لائحہ عمل پر بحث کی گئی جس اس بات کی بھی سفارش کی گئی تھی کہ سعودی بزنس کونسل کے تعاون سے ڈیجیٹل ایجوکیشن فیلڈ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلیے پروگرام کے لئے حاصل کیے جانے والے لائسنس کی فیس کو 65 فیصد تک کم کیا جائے۔
تجاویز میں ایسے ادارے جو غیرمنافع بخش ہیں ان کےلیے لائسنس فیس ختم کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی تاکہ ان اداروں سے وابستہ طالب علموں کو سہولت ہو اور وہ ای لرننگ کے ذریعے تعلیم حاصل کرسکیں۔