اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ڈاکٹرملیحہ لودھی کی طرف سے منعقدہ عشائیے میں شرکت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ڈاکٹرملیحہ لودھی کی طرف سے منعقدہ عشائیے میں شرکت ۔عالمی ادارے میں پاکستان کے کردار کی تعریف اقوام متحدہ ۔ 05 مئی (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئٹرش نے عالمی ادارے میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کی طرف سے منعقدہ عشائیے میں شرکت کے موقع پر کہی۔عشائیے …

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ڈاکٹرملیحہ لودھی کی طرف سے منعقدہ عشائیے میں شرکت ۔عالمی ادارے میں پاکستان کے کردار کی تعریف

اقوام متحدہ ۔ 05 مئی (اے پی پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئٹرش نے عالمی ادارے میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کی طرف سے منعقدہ عشائیے میں شرکت کے موقع پر کہی۔عشائیے سفارتکاروں اوراہم شخصیات نے شرکت کی۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جانب دورہ پاکستان کی دعوت کے اعادہ پر سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئٹرش نے بتایا کہ وہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم محمد نوازنے انہیں ڈیووس میں ملاقات کے دوران دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔عشائیے میں درجنوں ممالک کے سفارت کاروں اوراہم شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر چاروں صوبوںکے روایتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔اس موقع پر ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل کوپاکستانی روایتی پگڑی میں کھینچھی گئی تصویربھی پیش کی۔یہ تصویر اس وقت کھینچھی گئی تھی جب سیکرٹری جنرل نے پناہ گزینوں کے ادارے کے سربراہ کے طورپر پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ انٹونیو گوئٹرش نے اس تحفے کو سراہا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے پاکستان ہاوس آمد پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ اداکیا۔اس موقع پر مشہورپاکستانی ستارنوازاخلاق حسین نے مدھر دھنوں سے مہمانوں کو محظوظ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply