وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان اورپاکستان میں متعین ترک سفیرایس بابر گرجن کے مابین ملاقات

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) پاکستان اورترکی کے مابین شہری ہوابازی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا اصولی فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ یہ بات جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان اورپاکستان میں متعین ترکی کے سفیرایس بابر گرجن کے مابین ملاقات میں طے پائی اس موقع پر شہری ہوابازی ڈویژن کے سیکرٹری عرفان الہی اور دیگر متعلقہ حکام بھی …

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) پاکستان اورترکی کے مابین شہری ہوابازی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا اصولی فیصلہ کر لیاگیا ہے۔ یہ بات جمعہ کو وزیراعظم کے مشیر برائے شہری ہوابازی سردار مہتاب احمد خان اورپاکستان میں متعین ترکی کے سفیرایس بابر گرجن کے مابین ملاقات میں طے پائی اس موقع پر شہری ہوابازی ڈویژن کے سیکرٹری عرفان الہی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی عالم اسلام میں قائدانہ کردار کے حامل ممالک ہیں جو اخوت اور دوستی کے دیرینہ روابط میں بندھے ہوئے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف اور طیب رجب اردوان کی قیادت میں دونوں ممالک کی حکومتیں اس بھائی چارہ اور تعاون کو مزید مستحکم کررہی ہیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی دنیا کے بڑے خطوں کے مابین رابطہ کا کردار اداکرتے ہیں اورہوابازی کے تناظر میں اپنے اہم جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے دنیا میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اس لئے دیگر شعبوں کی طرح شہری ہوابازی کے شعبے میںبھی دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں ایک دوسرے کی مہارت ، تجربہ اور صلاحیتوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے سردار مہتاب احمد خان نے مہمان سفیر کو شہری ہوابازی اور خصوصاً قومی ائرلائن پی آئی اے کی بہتری کے لئے متعارف کرائی جانے والی اصلاحات سے بھی آگاہ کیا ترک سفیر نے پاکستان میں شہری ہوابازی کی ترقی کے لئے حالیہ اقدامات کو سراہا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply