جنرل اسمبلی کے ارکان مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں ، سعودیہ

اقوام متحدہ ۔13دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے جنرل اسمبلی کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے سعودیہ اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں ۔عرب نیوز کے مطابق فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعزیز الواصل …

اقوام متحدہ ۔13دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے جنرل اسمبلی کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے سعودیہ اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں ۔عرب نیوز کے مطابق فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعزیز الواصل نے کہا کہ سعودی و فرانسیسی کانفرنس جون میں نیویارک میں منعقد ہو گی۔

انہوں نے اس موقع پر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اور اسرائیل و لبنان کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم بھی کیا۔اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کو بڑھانے کے لئے امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کو درکار فوری مدد بارے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب نے کہا کہ ویٹو کا مرضی کے مطابق استعمال اور بین الاقوامی قانون کا منتخب طریقے سے اطلاق، غزہ میں جاری نسل کشی اور اسرائیلی جرائم میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا اور لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے اس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی مذمت بھی کی۔سعودی مندوب نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی اور عرب امن منصوبے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر آزاد ریاست کے ان کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔سعودی مندوب نے دمشق میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں کی بھی مذت کی۔