بیجنگ۔14دسمبر (اے پی پی):چین اور اٹلی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر سی ایم جی نے اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا کے چین کے سرکاری دورے کے دوران ان کا ایک خصوصی انٹرویو کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق اپنے انٹر ویو میں میٹاریلا نے کہا کہ انہوں نے 2017 میں چین کا دورہ کیا تھا اور وہ دوبارہ چین آکر بہت خوش ہیں۔ …
اٹلی چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ،چین نے ٹیکنالوجی کے امکانات کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی ہے، اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا

مزید خبریں
بیجنگ۔14دسمبر (اے پی پی):چین اور اٹلی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر سی ایم جی نے اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا کے چین کے سرکاری دورے کے دوران ان کا ایک خصوصی انٹرویو کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق اپنے انٹر ویو میں میٹاریلا نے کہا کہ انہوں نے 2017 میں چین کا دورہ کیا تھا اور وہ دوبارہ چین آکر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے مزید ترقی کی ہے اورجدید ٹیکنالوجی اور مستقبل کے امکانات کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی ہے۔
اٹلی کے صدر نے کہا کہ سیاسی مکالمے اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کا ہر پیغام امن کو فروغ دینے کے لئے ہے ۔ میٹاریلا نے کہا کہ اٹلی اور چین کے تعلقات نے اعلی سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی چین کے ساتھ قریبی تعاون کو فروغ دینے کے لئے یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔








