ریاض۔15دسمبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئےدارالحکومت ریاض میں ہونے والے عرب نسل گھوڑوں کے مقابلہ حسن کی اختتامی تقریب میں گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب نسل کے گھوڑوں کا مقابلہ حسن میں میں 451 گھوڑے شریک ہوئے مہمان خصوصی گورنر ریاض نے فاتحین کو انعامات …
ریاض میں عرب نسل کے گھوڑوں کا مقابلہ حسن، فاتحین کو انعامات

مزید خبریں
ریاض۔15دسمبر (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئےدارالحکومت ریاض میں ہونے والے عرب نسل گھوڑوں کے مقابلہ حسن کی اختتامی تقریب میں گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب نسل کے گھوڑوں کا مقابلہ حسن میں میں 451 گھوڑے شریک ہوئے مہمان خصوصی گورنر ریاض نے فاتحین کو انعامات اور گولڈ میڈلز دیے۔
مقابلے میں سعودی عرب، امارات، کویت، قطر، بحرین، اردن، مصر، لبنان اور امریکاسے شائقین نے اپنے گھوڑوں کے ساتھ شرکت کی۔
ریاض کے شاہ عبدالعزیز مرکز میں منعقدہ ساتواں عرب نسل گھوڑوں کے عالمی مقابلے کی تقریب میں وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجیئنر عبدالرحمان الفضلی اور کمشنری ضرما علی القرنی بھی موجود تھے۔








