فیصل آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کا دورہ کیا۔ایڈوائزر ٹو پارلیمانی سیکرٹری رضوان افسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن اینڈ کلچر نے کہا کہ وہ ڈویژنز واضلاع کے دورے کرکے پنجاب کونسل آف آرٹس کے افسران سے کلچر …
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان کا پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کا دورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وثقافت شازیہ رضوان نے پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد کا دورہ کیا۔ایڈوائزر ٹو پارلیمانی سیکرٹری رضوان افسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن اینڈ کلچر نے کہا کہ وہ ڈویژنز واضلاع کے دورے کرکے پنجاب کونسل آف آرٹس کے افسران سے کلچر کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ اور انہیں ثقافت کو پروان چڑھانے کے حوالے سے اہداف تفویض کررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد آرٹس کونسل میں تزئین وبحالی کا بیشتر کام مکمل جبکہ باقی ماندہ کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلچر سمیت ہر شعبہ میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ تھیٹرز میں طنزومزاح میں فیصل آباد کا بڑانام اور یہاں کے فنکارزندہ دلان ہیں تاہم تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں تفریح گاہ بنانا ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کے لئے فنکارویلفیئر کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے لئے فنکاروں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے کام کو پروان چڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی موثر اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آرٹس کونسل اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران تھیٹرز میں ڈراموں کی سنسرشپ کررہے ہیں اور وہ خود بھی مانیٹرنگ کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھیٹرز چلتے رہنے چاہیں تاکہ شہریوں کو معیاری تفریح کے ساتھ روزگار کی فراہمی جاری رہے تاہم تھیٹرز میں فحاشی کے خلاف زیروٹالرنس ہے۔انہوں نے آرٹس کونسل کے افسران سے محکمانہ امور پر بریفنگ لی اور کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں کاتسلسل سے انعقاد ناگزیر ہے۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد اویس عابد،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات بھی موجود تھے۔انہوں نے آرٹس کونسل کے مختلف حصے بھی دیکھے۔
شازیہ رضوان نے کہا کہ ملک میں محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کے لئے ثقافت کا فروغ اہم کردار ادا کرتا ہے جسے فروغ دینا حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بااثر طبقات کا بھی فرض ہے۔ انہوں نے فیصل آباد آرٹس کونسل کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مقامی ثقافتی شعبوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کی ڈرائنگ سہولیات کے لئے رابطہ کریں اور ان کے تعاون سے پروگراموں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔








