ریاض ۔16دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے گولان میں بستیوں کی توسیع کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔ؕ سعودی وزارت خارجہ نے مقبوضہ اور ملحق گولان کی پہاڑیوں کی آبادی میں توسیع کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں بین الاقوامی برادری سے پھر مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ان خلاف ورزیوں کی …
سعودی عرب کی گولان میں بستیوں کی توسیع کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت

مزید خبریں
ریاض ۔16دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے گولان میں بستیوں کی توسیع کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔ؕ سعودی وزارت خارجہ نے مقبوضہ اور ملحق گولان کی پہاڑیوں کی آبادی میں توسیع کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں بین الاقوامی برادری سے پھر مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ان خلاف ورزیوں کی مذمت کرے۔ بیان میں شام کی خود مختاری اور سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ اسرائیل گولان کے شامی عرب علاقے پر قابض ہے
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام شام کی سلامتی، استحکام اورعلاقائی سالمیت کی بحالی کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کے اسرائیلی عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔سعودی عرب نے عالمی برادری پر زوردیا گیا کہ وہ اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے کے علاوہ شام کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے احترام کو یقینی بنائے اور اس بات کی تصدیق کرے کہ گولان کی پہاڑیوں کو مقبوضہ شامی عرب سرزمین سمجھا جائے۔








