برطانیہ کا شامی عوام کےلیے 50 ملین پونڈ کی امداد کا اعلان

109
Great Britain
Great Britain

لندن ۔16دسمبر (اے پی پی):برطانیہ شامی عوام کےلیے 50 ملین پونڈ کی انسانی امداد فراہم کرے گا۔عرب نیوز کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ وہ شام اور پڑوسی ملکوں لبنان اور اردن میں ’انتہائی کمزور‘شامیوں کےلیے 50 ملین پونڈ کی انسانی امداد جاری کرے گی۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم شامی عوام کی حمایت کےلیے پر عزم ہیں کیونکہ وہ ایک نیا راستہ طے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ فنڈز اقوام متحدہ کے اداروں کو بھیجے جائیں گے جو شام میں ضروری عوامی خدمات کی فراہمی میں مدد فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ، شام کے مستقبل میں بہتر گورننس کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے سفارتی طور پر بھی کام کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مستقبل کی شامی حکومت استحکام قائم کرنے کے لیے تمام گروپوں کو اکھٹا کرے اور شامی عوام کا احترام کیا جائے۔