روس نے شام سے کچھ سفارت کاروں کو واپس بلا لیا

ماسکو۔16دسمبر (اے پی پی):روس نے شام کے دارالحکومت دمشق سے اپنے کچھ سفارت کاروں کووطن واپس بلا لیا ۔ شنہوا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بتایا کہ شام میں روسی سفارت خانہ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزارت نے کہا کہ سفارت کاروں کو روسی ایرو اسپیس فورسز کی پرواز کے ذریعے شام میں خمیمیم ایئر بیس سے ماسکو پہنچایا گیا۔ وزارت نے مزید کہا …

ماسکو۔16دسمبر (اے پی پی):روس نے شام کے دارالحکومت دمشق سے اپنے کچھ سفارت کاروں کووطن واپس بلا لیا ۔ شنہوا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز بیان میں بتایا کہ شام میں روسی سفارت خانہ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزارت نے کہا کہ سفارت کاروں کو روسی ایرو اسپیس فورسز کی پرواز کے ذریعے شام میں خمیمیم ایئر بیس سے ماسکو پہنچایا گیا۔ وزارت نے مزید کہا کہ پرواز میں بیلاروس اور ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کے سفارت کار بھی سوار تھے۔