کینبرا۔16دسمبر (اے پی پی):آسٹریلوی حکومت نےمشتبہ الکوحل زہر کے خطرے کے باعث فجی میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ہفتے کی رات کو فجی کے ایک ریزارٹ بار میں الکوحل پینے کے بعد4آسٹریلوی باشندوں سمیت7سیاحوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت نےسمارٹ ٹریولر سروس کے ذریعے اپنے شہریوں کو ہدایت کی …
آسٹریلوی حکومت کی فجی میں اپنے شہریوں کو الکوحل سے محتاط رہنے کی ہدایت

مزید خبریں
کینبرا۔16دسمبر (اے پی پی):آسٹریلوی حکومت نےمشتبہ الکوحل زہر کے خطرے کے باعث فجی میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ ہدایت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ہفتے کی رات کو فجی کے ایک ریزارٹ بار میں الکوحل پینے کے بعد4آسٹریلوی باشندوں سمیت7سیاحوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت نےسمارٹ ٹریولر سروس کے ذریعے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فجی میں الکوحل کے ذریعے ممکنہ میتھانول زہر سے ہوشیار رہیں۔ آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت نےکہا کہ شہری الکوحل والے مشروبات کے استعمال سے میتھانول پوائزننگ کے ممکنہ خطرات سے ہوشیار رہیں۔
آسٹریلوی وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے پیر کو فجی میں پیش آنے والے واقعے کو ہولناک قرار دیا۔ انہوں نے اے بی سی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ آسٹریلوی باشندوں کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ آپ جو کچھ بھی استعمال کرتے ہیں اس سے واقعی محتاط رہیں۔ فجی میں یہ واقعات نومبر میں لاؤس میں مشتبہ میتھانول زہر سے 2 آسٹریلوی نوجوانوں سمیت 6 سیاحوں کی موت کے بعد سامنے آئے۔








